0
Sunday 3 Jan 2021 14:27

وزیرِ اعظم کی مچھ میں 11 کان کنوں کے قتل کی مذمت

وزیرِ اعظم کی مچھ میں 11 کان کنوں کے قتل کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم عمران خان نے بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں 11 اکان کنوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مچھ بلوچستان میں 11 کان کنوں کا قتل دہشت گردی کا بزدلانہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایف سی کو ہدایت کی ہے کہ معصوم کان کنوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ وزیرِاعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ معصوم کان کنوں کے قاتلوں کو پکڑنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے یہ یہ بھی کہا کہ مچھ میں حملہ بزدلانہ اور غیر انسانی ہے، حکومت بے گناہ مقتولوں کے خاندانوں کو بے آسرا نہیں چھوڑے گی۔
خبر کا کوڈ : 907771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش