0
Sunday 3 Jan 2021 16:27

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی 33 ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی 33 ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ ورچؤل کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایک بٹ کوئی کی قیمت  پہلی بار33 ہزارڈالر سے بڑھ گئی ہے۔ ایک بٹ کوائن کی قیمت۔ پاکستانی روپے میں 54 لاکھ روپے سے بڑھ گئی ہے۔ بٹ کوائن کی قیمت میں16 دسمبر 2020 کے بعد 13ہزار سے زائد ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ بٹ کوائن کی قیمت 16 دسمبر کو 20 ہزار ڈالر تھی جو 26  دسمبر کو 25 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس کی قیمت میں آخری 16 روز کے دوران 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ دیگر کرنسیوں کی طرح اس کی قدر کا تعین بھی اسی طریقے سے ہوتا ہے کہ لوگ اسے کتنا استعمال کرتے ہیں۔ بٹ کوائن کی منتقلی کے عمل کے لیے مِننگ کا استعمال ہوتا ہے۔

سال 2021 کے پہلے دو روز میں بٹ کوائن کی قیمت میں 11.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت دنیا میں کم سے کم 1 کروڑ 18 لاکھ سے زائد بٹ کوائن موجود ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کم سے کم 90 بٹ کوائن بن رہے ہیں۔ بٹ کوائن کی تعداد ہر دس منٹ بعد تبدیل ہوتی ہے۔ کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کا کوئی ادارہ نہیں ہے۔ یہ روپے یا ڈالر کی طرح کاغذی کرنسی نہیں ہے لیکن اس کا استعمال خرید و فروخت میں ہو سکتا ہے۔ گزشتہ برس دسمبر کے دوران 1 بٹ کوائن کی قیمت 20 ہزار امریکی ڈالرز تک پہنچنے کے بعد بعض سرمایہ کاروں کا خیال تھا کہ بٹ کوائن کی قدر میں کمی آسکتی ہے تاہم بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گلوبل کرپٹو کرنسی ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد بھارت ایشیا میں بٹ کوائن کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ دنیا میں بٹ کوائن کے حوالے سے امریکہ پہلے، نائیجیریا دوسرے، چین تیسرے، کینیڈا چوتھے، برطانیہ پانچویں اور بھارت چھٹی بڑی مارکیٹ ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 907795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش