0
Sunday 3 Jan 2021 17:09

بلاول بھٹو کی مچھ میں ہونیوالے دہشتگردی کی شدید مذمت

بلاول بھٹو کی مچھ میں ہونیوالے دہشتگردی کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات ہوں یا سینیٹ الیکشن، ہم ہر میدان میں حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک نالائق اور نااہل وزیراعظم ہم پر مسلط کیا گیا، پاکستان معاشی ترقی کی شرح میں بنگلادیش سے بھی پیچھے ہے، آج خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے، عوام کو نااہل حکومت کی وجہ سے مہنگائی کا بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے، اگر وزیراعظم کے پاس مسائل کا حل نہیں، تو انہیں مستعفی ہونا چاہیے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومتی وزراء سازش کر رہے ہیں، لیکن پی ڈی ایم متحد ہے، پی ڈی ایم کی جیت پیپلز پارٹی کی جیت ہے، تمام فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوں گے، ضمنی انتخابات ہوں یا سینیٹ الیکشن، ہم ہر میدان میں حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ پی ڈی ایم کا ساتھ دیں، سب مل کر اس نااہل حکومت کو گھر بھیجیں گے اور عوامی حکومت لائیں گے۔ قومی ڈائیلاگ کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب تک کٹھ پتلی نظام چل رہا ہے، نیشنل ڈائیلاگ ممکن نہیں، قومی ڈائیلاگ اسمبلی میں ہو سکتا ہے، لیکن پہلے وزیراعظم مستعفی اورحکومت گھر جائے۔ مچھ میں ہونے والی دہشتگردی کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مچھ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت نیشنل ایکشن پلان کو بھول چکی ہے، وفاقی حکومت سیاست کے بجائے کام پر توجہ دیتی، تو اس طرح کے مسئلے نہ ہوتے۔
خبر کا کوڈ : 907806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش