QR CodeQR Code

غریبوں کو کورونا ویکسین مفت دی جائے، مایاوتی

3 Jan 2021 19:24

مودی حکومت سے ایک خصوصی گزارش ہیکہ ملک میں سبھی ہیلتھ ورکروں کیساتھ اس سماج کے انتہائی غریب افراد کو مفت ویکسی نیشن کی سہولت دی جائے تو یہ مناسب ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے سودیشی ویکسین کا خیرمقدم کرتے ہوئے مودی حکومت کو غریبوں کے لئے مفت ویکسی نیشن کا مشورہ دیا ہے۔ مایاوتی نے اتوار کو ایک ٹوئٹ کیا کہ نہایت ہی خطرناک کورونا وائرس کے سلسلے میں دیسی ویکسین کا خیرمقدم اور سائنسدانوں کو بہت ساری مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت سے ایک خصوصی گزارش ہے کہ ملک میں سبھی ہیلتھ ورکروں کے ساتھ اس سماج کے انتہائی غریب افراد کو مفت ویکسی نیشن کی سہولت دی جائے تو یہ مناسب ہوگا۔ واضح رہے کہ ویکسی نیشن کی تیاری میں جٹی مودی حکومت نے ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے ڈرائی رن کا آغاز کیا ہے۔ 5 جنوری سے ریاست کے دوسرے اضلاع میں ڈرائی رن مہم چلائی جائے گی۔ یو پی کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 907819

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907819/غریبوں-کو-کورونا-ویکسین-مفت-دی-جائے-مایاوتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org