QR CodeQR Code

مودی اور امت شاہ کے غلط فہمی جلد ہی نکل آئیگی، اشوک گہلوت

3 Jan 2021 21:29

راجستھان کے وزیراعلٰی نے کہا کہ جب وقت آئے گا کہ نریندر مودی اور امت شاہ کی غلط فہمیاں نکل جائیں گی اور انکو یہ کھیل بھاری پڑ جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ ریاست راجستھان کے وزیراعلٰی اشوک گہلوت نے مودی حکومت کو بے حس حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے ساتھ ملک میں لاکھوں افراد کھڑے ہیں اور نریندر مودی اور امت شاہ کی غلط فہمی جلد ہی نکل جائے گی۔ اشوک گہلوت آج ریاستی کانگریس کی طرف سے کسانوں کی حمایت میں منعقدہ ایک روزہ دھرنے میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ریاستی کانگریس نے اس دھرنے کا انعقاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کسان کڑاکے کی سردی میں گزشتہ 49 دنوں سے احتجاج کررہے ہیں، لیکن مودی حکومت کی بے حسی اور غلط فہمی یہ ہے کہ کسان تھک جائیں گے اور معاملہ ختم ہوجائے گا۔ کسانوں کو سمجھدار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پُرامن اور بھائی چارے کے ساتھ احتجاج کررہے ہیں اور ملک کے ساڑھے چھ لاکھ دیہاتوں کے باشندوں کے جذبات کسانوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب وقت آئے گا کہ نریندر مودی اور امت شاہ کی غلط فہمیاں نکل جائیں گی اور ان کو یہ کھیل بھاری پڑ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو تمام کسانوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق نہيں ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت کو فاشسٹ حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت ملک کو برباد کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے اور تاناشاہی رجحان رکھتے ہیں۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو تباہ کررہے ہیں اور ہندوؤں اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے لئے کام کررہے ہیں، ان کے ارادے ٹھیک نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی سے لے کر اب تک کانگریس نے اہم کردار ادا کیا ہے اور ان سے کہا جارہا ہے کہ پچھلے ستر سالوں میں کانگریس نے کیا کیا


خبر کا کوڈ: 907821

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907821/مودی-اور-امت-شاہ-کے-غلط-فہمی-جلد-ہی-نکل-ا-ئیگی-اشوک-گہلوت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org