0
Sunday 3 Jan 2021 21:38

اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتے اور دنیا پاکستان کو نظرانداز نہیں کر سکتی، ڈاکٹر معید یوسف

اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتے اور دنیا پاکستان کو نظرانداز نہیں کر سکتی، ڈاکٹر معید یوسف
اسلام ٹائمز۔ مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بھارت کے ساتھ بہتری کی امید نظر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پہلے مسئلہ کشمیر انصاف کی بنیاد پر حل ہو۔ انہوں نے کہا کہ سویلین اور عسکری قیادت مل کرکام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مفاد میں جو ہوگا وہ ہمیں کرنا چاہیے۔ مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہر ملک اپنے مفاد کو دیکھتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان کی جیو اکنامک پوزیشن بہترین ہے اور پاکستان ایک نیوکلیئر ملک ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا ہمیں نظر انداز نہیں کرسکتی ہے۔ معید یوسف نے کہا کہ تمام ترقی پذیر ممالک دیگر ممالک سے مدد لیتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی اہلکار اسرائیل نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے اسپیشل ٹرانسمیشن میں بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد ہمیں ایوان بالا میں اکثریت مل جائے گی۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ فیٹف قانون پراپوزیشن نے ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ  خیبر پختو نخوا میں پولیس ریفارمزکرنے میں ہمیں تین سال لگے ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اس وقت پنجاب اور سندھ میں پولیس ریفارمز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی ریفارمز پربہت کام ہوا ہے اب اسے لاگو کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 907838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش