QR CodeQR Code

مچھ میں لرزہ خیز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت

شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، جسمیں ناکامی افسوسناک ہے، علامہ ساجد نقوی

3 Jan 2021 22:37

ایس یو سی کے سربراہ کا ایک مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی پر تحقیقات کی جائیں اور حقائق سامنے لائے جائیں، ملوث عناصر کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مچھ کے علاقہ گیشتری میں لرزہ خیز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی پر تحقیقات کی جائیں اور حقائق سامنے لائے جائیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ملوث عناصر کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے، دہشتگردی کے واقعہ کا رونماء ہونا افسوس ناک ہے، دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں، علامہ ساجد نقوی نے ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 11 کانکنوں کے جانی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے خطا قتل کئے جانیوالے مزدوروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ 11 کان کنوں کے قاتلوں کا سراغ لگا کر قانون کے شکنجہ میں جکڑ کر تختہ دار پر لٹکایا جائے۔ شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، جسمیں ناکامی افسوسناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 907846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907846/شہریوں-کا-تحفظ-ریاست-کی-ذمہ-داری-ہے-جسمیں-ناکامی-افسوسناک-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org