0
Sunday 3 Jan 2021 23:21

جب تک پنجاب کھڑا نہیں ہوگا ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی، مریم نواز

جب تک پنجاب کھڑا نہیں ہوگا ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کے لیے بہاولپور کے عوام نے فیصلہ سنا دیا، یہاں عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر ہے اگر فضل الرحمان حکم دیں تو اس سمندر کا رخ اسلام آباد کی جانب کر دوں۔ یہ بات انہوں ںے پی ڈی ایم کی بہاولپور میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان، یوسف رضا گیلانی، محمد زبیر عمر اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ مریم نواز نے کہا کہ جعلی، ناجائز اور نااہل وزیراعظم کو گھر بھیجا جائے، ملک میں بہت مہنگائی ہوگئی ہے، جہاں جاتی ہوں لوگ کہتے ہیں مہنگائی نے بیڑا ٖغرق کر دیا، آج بہاولپور کے عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے، یہاں عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر ہے اگر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہہ دیں تو عوامی سمندر کا رخ اسلام آباد کی جانب کر دوں گی، جس دن پی ڈی ایم نے استعفی دے دیے اس دن حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبے کہتے ہیں جب تک پنجاب کھڑا نہیں ہوگا ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی، پنجاب اپنے حقوق کو واپس لینے کے لیے پوری طرح تیار ہے، پنجاب کے عوام بتائیں کیا وہ اپنا حق چھیننے کے لیے تیار ہیں؟ کیوں کہ پنجاب کے اٹھنے پر مخالفین کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں، آپ کے حق پر ووٹ کی شکل میں جو ڈاکا ڈالا تھا کیا وہ واپس لینے کے لیے تیار ہیں؟ اس جعلی حکومت کو گرانے کے لیے تیار ہیں؟، مریم نواز نے کہا کہ کیا مہنگائی، بےروزگاری، مافیا کو آزادی، ایل این جی اسکینڈل کو تبدیلی کہتے ہیں؟ کیا کشمیر فروشی کو تبدیلی کہتے ہیں؟۔
خبر کا کوڈ : 907852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش