0
Wednesday 10 Aug 2011 13:43

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 21 افراد ہلاک، متعدد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 21 افراد ہلاک، متعدد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
میرانشاہ:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں اکیس افراد ہلاک ہو گئے۔ وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے میں میرانشاہ سے تین کلومیٹر مشرق میں گزشتہ رات ایک اور ڈرون حملہ کیا گیا۔ غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق ڈرون طیارے نے رات سوا دو بجے ایک گاڑی اور کمپاونڈ کو نشانہ بنا کر دو میزائل داغے۔ اے ایف پی نے پاکستانی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں اکیس افغان عسکریت پسند مارے گئے جن کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے ہے۔ لیکن برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مقامی طالبان، عرب اور ازبک شامل ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ہلاکتیں بڑھ سکتی ہیں۔ دو مئی کو ایبٹ آباد میں امریکی کارروائی کے بعد پاکستان میں اکیس ڈرون حملے کئے گئے۔ گزشتہ دنوں پاکستان میں امریکا کے سفیر کیمرون منٹر نے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن امریکی سی آئی اے نے اپنے ہی ملک کے سفیر کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
دیگر ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی نشریاتی ادارے "اے بی سی نیوز" اور ایرانی نشریاتی ادارے "پریس ٹی وی" کے مطابق ایک امریکی ڈرون نے افغان سرحد کے ساتھ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان دو میزائل فائر کیے جس میں مبینہ طور غیر ملکیوں سمیت 21 عسکریت پسندوں ہلاک ہو گئے ہیں۔ میران شاہ کے مشرق میں تین کلومیٹر دور گورا قبرستان میں ایک گھر اور ایک گاڑی کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، یہ گھر طالبان اور القاعدہ کا گڑھ بتایا جاتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دو امریکی ڈرون حملوں میں 21 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ازبک اور عرب شدت پسند بتائے جاتے ہیں۔ ایرانی ٹی وی کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب گھر میں لوگ سحری کر رہے تھے، ہلاک ہونے والوں میں تمام مقامی قبائل لوگ ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ابھی تک کسی ہائی ویلیو ٹارگٹ کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاع نہیں ہے، تاہم برطانوی نشریاتی دارے نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند افغان کمانڈر جلال الدین حقانی گروپ کے بتائے جاتے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں کچھ عرصے سے ڈرون حملوں میں کمی واقع ہوئی تھی
خبر کا کوڈ : 90787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش