0
Monday 4 Jan 2021 11:40

کنڈیارو، اصغریہ تحریک اور اے ایس او کے تحت سردار قاسم سلیمانیؒ کی برسی کا اجتماع

کنڈیارو، اصغریہ تحریک اور اے ایس او کے تحت سردار قاسم سلیمانیؒ کی برسی کا اجتماع
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام برسی سردار شہید حاج قاسم سلیمانیؒ اور شہید ابو مہدی المہندسؒ کی مناسبت سے اندرون سندھ کے شہر کنڈیارو نوشہروفیروز میں شہدائے مدافعین حرم کانفرنس ہوئی۔ جامع مسجد سید باقر علی شاہ میں منعقدہ کانفرنس سے مولانا سید اختیار حسین نقوی، مولانا غلام حیدر حیدری، مولانا سید جعفر حسین نقوی، مولانا محمد عسکری ہاشمی نے خطاب کیا، جبکہ خصوصی خطاب اصغریہ تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری قمر عباس غدیری نے کیا، اس موقع پہ انقلابی نوحہ خوان شاہد علی شاہد بلتستانی نے ترانہ شہادت پیش کیا۔ کانفرنس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شہدائے مدافعین حرم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حاج قاسم سلیمانیؒ خطے میں اثر و رسوخ رکھنے والی ایک بڑی شخصیت تھے، انہوں نے اپنی مختصر زندگی میں اپنی صلاحیتوں کی بناء پر یہ رتبہ اور مقام پایا تھا۔ مقررین نے کہا کہ شہید سردار قاسم سلیمانیؒ نے ہر جگہ شیطان بزرگ امریکا اور اسکی ناجائز اولاد صہیونی اسرائیل کا راستہ روکا، شہید قاسم سلیمانیؒ خطے میں ایران، عراق، یمن تک امریکی مفادات کے سامنے دیوار قائم کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امریکا عالم اسلام و انسانیت کا دشمن ہے، شہید قاسم سلیمانیؒ کی امریکی بلاک کے مقابل عالم اسلام کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 907915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش