0
Monday 4 Jan 2021 12:32
تکفیری دہشتگردوں پر قابو پایا جائے

ظلم و زیادتی پر مشتعل ہونا فطری امر، مزید لاشیں اٹھانے کی سکت باقی نہیں رہی، علامہ ناصر عباس جعفری

اگر تکفیری دہشتگردوں پر قابو نہ پایا گیا تو ملکی صورتحال ایک بار پھر شدید تناؤ کا شکار ہو جائیگی
ظلم و زیادتی پر مشتعل ہونا فطری امر، مزید لاشیں اٹھانے کی سکت باقی نہیں رہی، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل اور امریکہ سمیت دیگر ملک دشمن قوتیں ارض پاک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ایک بار پھر متحرک ہوچکی ہیں، ملک میں موجود تکفیری سہولت کاروں کے ذریعے افراتفری اور انتشار پیدا کرنے کے ایجنڈے پر کام کیا جا رہا ہے، گذشتہ دنوں ایف سی اہلکاروں کی شہادت اور دہشت گردی کی حالیہ کارروائی میں ایک ہی ہاتھ ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی، سیاسی اور اقتصادی استحکام کو تباہ کرنا ان عالمی قوتوں کے لیے نفع بخش ہے، جو طاقت کے توازن کو مغرب سے مشرق کی جانب منتقل ہونے سے روکنا چاہتی ہیں، موجودہ حالات میں ریاستی اداروں کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں، انہیں مزید چوکنا ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں سے نبردآزما ہونے کے لیے پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، بلوچستان حکومت کو چاہیئے کہ وہ شیعہ ہزارہ برادری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی جان کے ضیاع کی تلافی کسی طور ممکن نہیں، شیعہ ہزارہ قبیلہ ماضی میں بھی کڑی آزمائش سے گزرا ہے، ہم میں مزید لاشیں اٹھانے کی سکت باقی نہیں رہی، ظلم و زیادتی پر مشتعل ہونا فطری امر ہے، اگر تکفیری دہشت گردوں پر قابو نہ پایا گیا تو ملکی صورتحال ایک بار پھر شدید تناؤ کا شکار ہو جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں موجود یہود و ہنود اور را کے آلہ کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور ملک دشمنوں کو عبرت ناک انجام سے دوچار کیا جائے، چاہے وہ جس روپ میں بھی ہوں۔
خبر کا کوڈ : 907941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش