QR CodeQR Code

حکومت کا 18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

4 Jan 2021 13:16

وفاقی وزیر تعلیم کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء تعلیم اور دیگر حکام ویڈیو لنک کے ذریعےکانفرنس میں شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے 18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء تعلیم اور دیگر حکام ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے اور وزارت صحت کے حکام نے کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزارت صحت کی سفارش کی روشنی میں تعلیمی ادارے 18 جنوری سے  کھولنے کا فیصلہ کر لیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے 18 جنوری، پہلی سے 8 ویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے 25 جب کہ یونیورسٹیز یکم فروری سے  کھولی جائیں گی۔ اجلاس میں مئی کے آخری ہفتے اور جون کے ابتدائی ایام میں ہونے والے بورڈ امتحانات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ موسم سرما و گرما کی چھٹیوں میں کمی پر بھی غور کیا گیا۔ شرکا نے نئے تعلیمی سال 2020-21ء اگست 2021ء میں شروع کرنے کا بھی جائزہ لیا اور قومی تعلیمی پالیسی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔


خبر کا کوڈ: 907966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907966/حکومت-کا-18-جنوری-سے-تعلیمی-ادارے-کھولنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org