0
Monday 4 Jan 2021 13:36
کراچی میں شہید قاسم سلیمانیؒ کی برسی پر آئی ایس او کی شہداء کانفرنس

قاسم سلیمانیؒ کو شہید کرنے کے بعد بھی دشمن کامیاب نہیں ہو سکتا، مقررین

قاسم سلیمانیؒ کو شہید کرنے کے بعد بھی دشمن کامیاب نہیں ہو سکتا، مقررین
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام شہدائے مدافعان حرم شہید سردار حاج قاسم سلیمانیؒ، شہید ابو مہدی المہندسؒ و رفقاء کی پہلی برسی کی مناسبت سے المحسن ہال، فیڈرل بی ایریا میں شہداء کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس سے مولانا مرزا یوسف صاحب، مولانا آغا نقی ہاشمی، مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا سید احمد اقبال رضوی، ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے رہنما مولانا رضی حیدر زیدی اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ سید کامران حیدر عابدی نے خطاب کیا، جبکہ حسن عبداللہ، مرتضیٰ محمود اور مسلم مہدوی نے منقبت و ترانہ شہادت ہیش کئے۔ کانفرنس میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہید سردار حاج قاسم سلیمانیؒ اور شہید ابو مہدی المہندسؒ وہ شخصیات تھیں کہ جن سے دشمن خوف زدہ تھا، دشمن جانتا تھا کہ جب تک یہ زندہ ہیں، وہ اسلام مخالف اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، اس لئے انہیں شہید کر دیا گیا۔

مقررین نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانیؒ نے ہمیشہ دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھی اور ہمیشہ دشمن اسلام کے خلاف صف اول میں اپنا مجاہدانہ کردار ادا کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ جو کام اسلام کے علمبرداروں کو دنیا کے مسلمانوں کیلئے کرنا چاہیے تھا، تاریخ میں ایسی کم ہی شخصیات ملتی ہیں، لیکن دشمن جان لے کہ قاسم سلیمانیؒ کو شہید کرنے کے بعد بھی وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو شہید قاسم سلیمانیؒ اور شہید ابو مہدی المہندسؒ سے سیکھنا چاہیئے کہ یہ افراد کس طرح ہر محاذ پر عالمی استکباروں کے خلاف ڈٹے رہے اور اسلام کے تحفظ کی خاطر اپنی جان دے دی۔ شہداء کانفرنس کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانؑ سے کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 907972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش