0
Monday 4 Jan 2021 14:01

پی ڈی ایم کا چورن نہیں بکا، فواد چوہدری

پی ڈی ایم کا چورن نہیں بکا، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا چورن نہیں بکا لہذا میرا مفت مشورہ ہے ذرا سانس لیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مکمل پٹ گئی ہے، ان کا چورن نہیں بکا لہذا وہ کوئی نیا چورنا بازار میں لائیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری تو نئے مہمان ہیں، مولانا فضل الرحمان جیسے پرانے گھاگ نے غیرذمہ دارانہ گفتگو کی، اس سے لگتا ہے ہوش کی بجائے جوش پر حکمت عملی بنائی گئی جو بری طرح پٹ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 907977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش