0
Monday 4 Jan 2021 14:45

جڑانوالا، آئی ایس او کے زیراہتمام شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی پر نشست کا انعقاد

جڑانوالا، آئی ایس او کے زیراہتمام شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی پر نشست کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام پاکستان کے گوش و کنار میں شہدائے قدس، شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایس او جڑانوالا فیصل آباد ڈویژن کے زیراہتمام  چک نمبر 272 گ ب داوانہ میں شہداء مدافعانِ حرم کی برسی کے موقع پر نشست کا انعقاد کیا گیا۔ نشست سے حجتہ الاسلام المسلمین مولانا گلزار جعفری نے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ امریکی دہشت گردوں کے ہاتھوں بغداد میں شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی شہادت کو ایک سال مکمل ہونے پر پوری دنیا میں شہداے قدس کی پہلی برسی کی تقریبات جاری ہیں۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھی شہدائے قدس کیساتھ اظہار عقیدت کے طور پر محافل جاری ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے تمام صوبوں بشمول کشمیر اور گلگت بلتستان میں پروگرام منعقد کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 907989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش