QR CodeQR Code

العارف اکیڈمی کے زیراہتمام برسی شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے موقع پر آنلائن سیمینار

4 Jan 2021 12:06

تہران سے ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی سابقہ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے شہید سردار کی ملت پاکستان کے تناظر میں خدمات اور پاکستان سے برادر سید شوکت علی شیرازی سابقہ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے شہید سلیمانی فکر اقبال کے آئینہ میں کے عنوان سے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ العارف اکیڈمی پاکستان نے شہید جنرل حاج قاسم سلیمانی، انجینئر ابو مھدی اور ان کے رفقاء کے پہلے یوم شہادت کی مناسبت سے آنلائن انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت مولانا اسد آہیر نے حاصل کی۔ کانفرنس سے حوزہ علمیہ قم سے حجت الاسلام سید میثم ہمدانی نے شہید قاسم سلیمانی کی زندگی میں مقاومت اور خدا سے رابطہ، حجت الاسلام عون علوی نے شہید سلیمانی کا ولایت فقہی کے سائے میں تشکیلاتی کام، تہران سے ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی سابقہ مرکزی صدر آئی ایس او  پاکستان نے شہید سردار کی ملت پاکستان کے تناظر میں خدمات اور پاکستان سے برادر سید شوکت علی شیرازی سابقہ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے شہید سلیمانی فکر اقبال کے آئینہ میں کے عنوان سے خطاب کیا۔

مقررین کے ساتھ ساتھ پاکستان کے معروف نوحہ خوان برادر ابراہیم بلتستانی، برادر سید فرخ ترمذی (ملتان)، برادر سید تنویر نقوی (اسلام آباد)، برادر عدنان محسن (لاہور) اور برادر ارتضیٰ باقر (لاہور) نے شہداء کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ نوجوان امامیہ طلباء برادر ثاقب رضا اور سید پارس نقوی نے یوم شہادت حاج قاسم سلیمانی کانفرنس کی نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ اس موقع پر مقاومتی بلاک کی خبروں اور تجزیوں پر مشتمل نئی ویب سائٹ (www.irja.news) نئے یو ٹیوب چینلز اور فیس بک کا افتتاح کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 907998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907998/العارف-اکیڈمی-کے-زیراہتمام-برسی-شہید-قاسم-سلیمانی-اور-ابو-مہدی-مہندس-موقع-پر-آنلائن-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org