0
Monday 4 Jan 2021 15:53

ہر وزارت میں انسانوں کی موت کا سبب بننے کا عالمی اعزاز شیخ رشید نے برقرار رکھا، ناصر حسین شاہ

ہر وزارت میں انسانوں کی موت کا سبب بننے کا عالمی اعزاز شیخ رشید نے برقرار رکھا، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ خان صاحب اور اُن کی ٹیم نے کئی عالمی اعزاز اپنے نام کرلئے ہیں۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سستی چینی ایکسپورٹ کرکے مہنگی چینی امپورٹ کرنے کا گورننس ماڈل خان صاحب کا ہے، پہلے 100 دن میں اے ٹی ایمز کو ریکارڈ فائدہ پہنچانے کا ورلڈ کپ پی ٹی آئی نے جیت لیا۔ انہوں نے کہا کہ حوروں والے انجکشن کا بتاکر ادویات مہنگی کرنے میں سلیکٹیڈ بازی لے گئے، ڈرائیوری ڈپلومیسی کےذریعے اپنے ملک کو دنیا میں تنہا کرانے میں شاہ محمود قریشی سرفہرست رہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہر وزارت میں انسانوں کی موت کا سبب بننے کا عالمی اعزاز شیخ رشید نے برقرار رکھا، باتیں بنانے کے عالمی مقابلے میں شبلی فراز اور فواد چوہدری کی جوڑی کامیاب رہی۔ وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ مراد سعید نے تین منفرد عالمی ٹائٹل اپنے نام کئے جبکہ سب سے زیادہ جوتے اُٹھانے کا عالمی مقابلہ فیصل واوڈا نے جیت لیا۔ انہوں نے کہا کہ مسخرہ پن کا عالمی ایوارڈ شہباز گل نے حاصل کیا اور احتساب کی جعلی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگنے میں شہزاد اکبر سب پر بازی لے گئے۔
خبر کا کوڈ : 908012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش