0
Sunday 3 Jan 2021 21:42
شہید جنرل قاسم سلیمانی و ابومہدی المہندس کی پہلی برسی

اللہ کی مدد سے ہم عنقریب ہزارہا سلیمانی و ہزارہا ابومہدی میں بدل جائینگے، کتائب حزب اللہ

اللہ کی مدد سے ہم عنقریب ہزارہا سلیمانی و ہزارہا ابومہدی میں بدل جائینگے، کتائب حزب اللہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی دہشتگردانہ ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی پہلی برسی کے حوالے سے عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس کتائب حزب اللہ کے کمانڈر نے تاکید کی ہے کہ آج التحریر اسکوائر میں ہماری موجودگی کا مقصد خدا، رسول اور اس کی راہ میں قیام کرنے والے مومنین کے ساتھ تجدید بیعت کرنا ہے جس کا اصلی پیغام یہ ہے کہ ان شہداء کے خون کا جلد از جلد انتقام لے لیا جائے کیونکہ مجاہدین کا خون مسلسل کھول رہا ہے۔

شہید کمانڈرز کی برسی کے ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ کتائب حزب اللہ ابوحسین الحمیداوی نے امریکی سفارت خانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آج ہم اس شریر سفارتخانے میں گھسیں گے اور نہ ہی حکومت کے کسی کام میں مداخلت کریں گے کیونکہ ہنوز مہلت باقی ہے۔ ابوحسین الحمیداوی نے تاکید کی کہ ہمارا اسلحہ، طول تاریخ میں موجود دنیا کی بہترین افواج کے اسلحے سے بڑھ کر کنٹرولڈ اور منظم ہے جبکہ سب سے بڑی بات یہ کہ اسے پوری طرح مشروعیت بھی حاصل ہے؛ پس جب تک کہ خدا چاہے گا ہمارا اسلحہ ہمارے ہاتھوں میں باقی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین اور قوم کے خون کی حفاظت کے لئے اٹھائے گئے اس مقدس اسلحے کی جانب کسی کو انگلی اٹھانے نہیں دیں گے۔

کتائب حزب اللہ کے کمانڈر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم عزت و سربلندی کے رَستے پر "فتح کے کمانداروں" کے ساتھ باندھے گئے اپنے پیمان کی بھرپور حفاظت کریں گے اور اللہ تعالی کی مدد کے ساتھ ہزارہا سلیمانی اور ہزارہا ابومہدی میں بدل جائیں گے جبکہ (نیک) عاقبت صرف اور صرف پرہیزگاروں کے لئے ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز "شہادت و حاکمیت" کے عنوان سے بغداد کے التحریر اسکوائر میں شہید کمانڈرز کی پہلی برسی منعقد کی گئی جس میں لاکھوں عراقی شہریوں نے والہانہ شرکت کی جبکہ عراق کی حماسی تہذیب کے مطابق؛ اس تقریب میں شرکت کے لئے دارلحکومت بغداد کے اطراف و اکناف سے صبح سویرے سے ہی دسیوں عوامی ریلیاں نکل پڑی تھیں جو ایک لمبا فاصلہ طے کرتے ہوئے دن 1 بجے تک اس چوک میں جمع ہوتی رہیں۔
خبر کا کوڈ : 908021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش