QR CodeQR Code

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آئی ایس او کے زیراہتمام شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کا پروگرام

4 Jan 2021 17:26

شہدائے قدس کی پہلی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونیوالے پروگرام میں دُعائے توسّل تلاوت کی گئی، ترانہ شہادت پڑھا گیا اور حجتہ الالسّلام والمسلمین مولانا فضل جعفری نے شہداء مدافعان حرم کی زندگی پر گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزہشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے ابرار شہید یونٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام مدافعانِ حرم اور شہدائے قدس شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی پہلی برسی کے سلسلہ میں جامع مسجد حسینیہ مرکزی امام بارگاہ جھنگ روڈ میں پروگرام منعقد ہوا۔ شہدائے قدس کی پہلی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونیوالے پروگرام میں دُعائے توسّل تلاوت کی گئی، ترانہ شہادت پڑھا گیا اور حجتہ الالسّلام والمسلمین مولانا فضل جعفری نے شہداء مدافعان حرم کی زندگی پر گفتگو کی۔ واضح رہے کہ تکریم شہدا کے پروگرام کے دوران مولانا فضل جعفری نے فضائل و مصائب حضرت فاطمہؑ سلام اللہ علیہا بیان کیے۔ پروگرام کے آخر پر ماتم داری کی گئی اور شہدائے اسلام بالخصوص شہدائے قدس و مدافعان حرم کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 908039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908039/ٹوبہ-ٹیک-سنگھ-میں-آئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-شہید-قاسم-سلیمانی-کی-پہلی-برسی-کا-پروگرام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org