0
Monday 4 Jan 2021 21:10

آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت کی مناسبت پر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام مجلس ترحیم

آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت کی مناسبت پر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام مجلس ترحیم
اسلام ٹائمز۔ آیت اللہ مصباح یزدی کی سانح ارتحال کے سلسلے میں انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر دفتر پر مجلس ترحیم کا انعقاد ہوا۔ ناسازگار موسم کے باوجود انجمن کے اراکین  و عاملین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس ترحیم کی صدارت تنظیم کے صدر مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی۔ مجلس ترحیم میں مرجع عالی قدر اور بلند پایہ فکری شخصیت آیت اللہ مصباح یزدی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے عالم تشیع بالخصوص رہبر معظم حضرت امام سید علی خامنہ ای اور مرحوم کے لواحقین کی خدمت میں حدیہ تعزیت و تسلیت پیش کیا گیا۔ مرحوم کی علمی و فکری خدمات کو عقیدت کا خراج نذر کرتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا کہ آیت اللہ مصباح یزدی کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی حفاظت کے لئے فکری محاذ پر آیت اللہ مصباح یزدی کے کردار اور عسکری محاذ پر شہید حاج قاسم سلیمانی کی خدمات ہر لحاظ سے لافانی اور لاثانی ہیں۔

آغا سید حسن موسوی ہید حاج قاسم سلیمانی نے انقلاب اسلامی ایرنی کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عراق اور شام میں داعش جیسے خونخوار اور اسلام و ملت دشمن دہشتگرد گروہ کا صرف چند ماہ میں خاتمہ کرکے نہ صرف امریکہ اور اسرائیل کی تیس سالہ منصوبہ بندیوں کو خاک میں ملایا بلکہ انسانیت پر ایک عظیم احسان کیا۔ ایران کے جوہری سائنسدان محسن شہید فخری زادہ کے چہلم پر شہید کو خراج نذر کرتے ہوئے آغا سید صاحب نے کہا کہ شہید موصوف نہ صرف اسلامی جمہوری ایران کے ایک بے بدل اثاثہ تھے بلکہ دنیائے اسلام کے لئے بھی ایک قابل فخر سرمایہ تھے۔ مجلس ترحیم میں شہداء مذکور اور مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 908049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش