0
Monday 4 Jan 2021 21:07

سینیٹرز کا وفد ہزارہ لواحقین کے پاس جاکر اظہار یکجہتی کرے، سلیم مانڈی والا

سینیٹرز کا وفد ہزارہ لواحقین کے پاس جاکر اظہار یکجہتی کرے، سلیم مانڈی والا
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کسی کے کنٹرول میں نہیں ہے، اسے لگام دینے کی ضرورت ہے، یہ لوگوں کو خود کشیوں پر مجبور کررہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب کی حراست میں لوگ مرے، نوٹسز کے ذریعے لوگوں کو بدنام کیا جاتا ہے، اگر کوئی کام غلط ہیں تو سزائیں دیں مگر پگڑیاں اچھالنا بند کردیں۔ انہوں نے کہا کہ کہا گیا ہے کہ ہم چیئرمین سینیٹ کو بھی دیکھ لیں گے، کس ادارے میں اتنی جرات ہے کہ چیئرمین سینیٹ کو دیکھے، ملک چلانا ہے تو پرائیویٹ ٹرانزیکشن کو نیب سے نکالنا ہو گا۔ نیب کا جو ایجنڈا ہے پہلی دفعہ سینیٹ کی تاریخ میں ریکوزیشن کے ایجنڈا پر آیا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نیب کا جو ایجنڈا ہے پہلی دفعہ سینیٹ کی تاریخ میں ریکوزیشن کے ایجنڈا پر آیا ہے۔ ڈیڑھ سال پہلے چیئرمین نیب کو خط لکھا تھا، چیئرمین نیب نے جواب بھی دیا کہ ہم آپ کو بتایا کریں گے۔ اس کے بعد سینیٹرز میں بھی اعتماد پیدا ہوا۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مرحوم سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا تھا کہ نیب کی جانب سے ان کے بیٹوں، بیٹیوں اور سسرال کو بھی نوٹسز گئے، کیس چلتے ہیں نہ ہی ان کا کوئی حل نکلتا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کوئی بھی شخص مجھ  پرکرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔ کوئی یہاں اٹھ کر کہہ دے کہ سلیم مانڈوی والا نے کرپشن کی ہے۔میرے پاس 100 سے زائد نیب کے خلاف درخواستیں آچکی ہیں۔ جیلوں اور نیب حراست میں لوگوں کو رکھا گیا ہے۔ عدالت مجھے جو سز ادے گی وہ منظور ہوگی۔ نیب کے خلاف سلیم مانڈوی والا نے سپریم کورٹ جانے کا  بھی عندیہ دے دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایوان سے تین چار رکنی سینیٹرز کا وفد ہزارہ لواحقین کے پاس جاکر اظہار یکجہتی کرے۔
 
خبر کا کوڈ : 908072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش