QR CodeQR Code

بھوانہ، آئی ایس او شہید علی ناصر یونٹ حسین آباد کے زیراہتمام شہید قاسم سلیمانی کی برسی کا پروگرام

4 Jan 2021 22:39

مجلس عزا سے مولانا اختر عباس مشہدی نے شہداء کی عظمت پر خطاب کیا۔ مجلس عزا سے قاری ریحان محمدی نے شہدائے قدس شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس سے متعلق گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے شہید علی ناصر صفوی یونٹ حسین آباد کے زیراہتمام شہدائے قدس شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر جامع مسجد حسین آباد میں مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ مجلس عزا کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، اشعل عباس نے شرف تلاوت حاصل کیا۔ جس کے بعد علی حسنین نے ترانہ شہادت پڑھا۔ بعد ازاں یونٹ مسئول تنویر رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے قدس اور مدافعان حرم حقیقی کربلائی تھے، انکی زندگی اور شہادت مشعل راہ ہے۔ مجلس عزا سے مولانا اختر عباس مشہدی نے شہداء کی عظمت پر خطاب کیا۔ مجلس عزا سے قاری ریحان محمدی نے شہدائے قدس شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس سے متعلق گفتگو کی۔ بعد ازاں مولانا غفار حسین حسینی نے شہدائے قدس اور مدافعان حرم کے حالات زندگی بیان کیے۔ پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ علیہ السلام سے کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 908085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908085/بھوانہ-ا-ئی-ایس-او-شہید-علی-ناصر-یونٹ-حسین-آباد-کے-زیراہتمام-قاسم-سلیمانی-کی-برسی-کا-پروگرام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org