QR CodeQR Code

سرگودہا، شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کو بچوں کا خراج عقیدت

4 Jan 2021 22:25

جھگیاں سیداں اور بھلوال میں آئی ایس او کے نوجوانوں نے شہدا کی تصاویر کے آویزاں کیں پھولوں کی مدد سے شہدا کے نام لکھے، چراغ جلائے اور فاتحہ خوانی کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودہا ڈویژن کے شہید راجہ اقبال حسین بھلوال اور جھگیاں سیداں یونٹ میں شہدائے مقاومت و استقامت شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس اور انکے رفقا کی پہلی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس سلسلے میں شہید راجہ اقبال حسین یونٹ بھلوال میں اسکاوٹ سلامی ہوئی۔ جبکہ جھگیاں سیداں میں آئی ایس او کے نوجوانوں نے شہدا کی یاد میں چراغ جلائے، انکی تصاویر اٹھا کر ترانہ شہادت پڑھا، شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ جبکہ بھلوال میں آئی ایس او کے نوجوانوں نے شہدا کی تصاویر کے آویزاں کیں پھولوں کی مدد سے شہدا کے نام لکھے، چراغ جلائے اور فاتحہ خوانی کی۔


خبر کا کوڈ: 908097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908097/سرگودہا-شہید-قاسم-سلیمانی-اور-ابو-مہدی-المہندس-کو-بچوں-کا-خراج-عقیدت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org