QR CodeQR Code

پنجابیوں کیخلاف متنازع تقریر، محمود خان اچکزئی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست آئی جی کو بھجوا دی گئی

4 Jan 2021 22:23

شہری تنویر ارشد ایڈووکیٹ نے محمود اچکزئی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ محمود خان اچکزئی نے تیرہ دسمبر کے جلسہ میں پنجابیوں کیخلاف نفرت انگیز تقریر کی۔ ایڈیشنل سیشن جج رضوان عزیز نے درخواست پر سماعت کی۔ پولیس نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ سیشن عدالت میں عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر سماعت، ایس پی کمپلینٹ سیل کی جانب رپورٹ پیش کر دی گئی۔ اندراج مقدمہ کیلئے درخواست آئی جی پنجاب کو بھجوا دی گئی۔ مہلت دی جائے پولیس کی عدالت میں استدعا۔ شہری تنویر ارشد ایڈووکیٹ نے محمود اچکزئی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ محمود خان اچکزئی نے تیرہ دسمبر کے جلسہ میں پنجابیوں کیخلاف نفرت انگیز تقریر کی۔ ایڈیشنل سیشن جج رضوان عزیز نے درخواست پر سماعت کی۔ پولیس نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا۔

ایس پی کمپلینٹ سیل کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا کہ محمود خان اچکزئی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست آئی جی پولیس کو ارسال کر دی ہے، ہو سکتا ہے آئی جی خود ہی ایف آئی آر درج کرنے حکم صادر کر دیں۔ عدالت اس حوالے مہلت دے۔ پولیس کی استدعا پر عدالت نے سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی۔ محمود خان اچکزئی کو طلبی کے سمن پہنچانے کیلئے بھی پولیس نے مزید مہلت مانگی۔ اس پر عدالت نے پولیس کے رویہ پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے کیس کے متعلق تحریری نوٹس جاری کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کو طلب کیا تھا تاکہ ان کا موقف بھی عدالت کے سامنے آ سکے۔


خبر کا کوڈ: 908098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908098/پنجابیوں-کیخلاف-متنازع-تقریر-محمود-خان-اچکزئی-اندراج-مقدمہ-کی-درخواست-ا-ئی-جی-کو-بھجوا-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org