0
Monday 4 Jan 2021 22:51

سانحہ مچھ کیخلاف ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ دھرنے میں تبدیل

سانحہ مچھ کیخلاف ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ دھرنے میں تبدیل
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے مچھ میں شیعہ ہزارہ کان کنوں کی اغوا کے بعد بے دردی سے ہونیوالی بیہیمانہ شہادتوں کیخلاف کوئٹہ سمیت ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے کو دھرنے میں بدل دیا گیا ہے۔ احتجاج میں شریک بچوں، نوجوانوں، خواتین اور بزرگوں نے نماز مغربین دھرنے کے دوران ہی ادا کی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم شیعہ ہزاروں شہدا کے لواحقین کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے رہیں گے اور ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا جب تک شہدا کے قاتلوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا۔ واضح رہے کہ مظاہرین نے اظہار محبت کیلئے شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر اٹھا رکھی ہیں اور سڑک پر اسرائیل اور امریکہ کے جھنڈے بنا کر تکفیری قاتل گروہ داعش سے اظہار نفرت کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 908103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش