QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان اچانک ضلع لیہ پہنچ گئے

5 Jan 2021 01:10

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان ضلع لیہ کے علاقہ فتح پور پہنچے، جہاں انہوں نے مولانا ربنواز فاروقی مرحوم کے بیٹوں مولانا مفتی منیر احمد اور دیگر عزیز و اقارب سے تعزیت کی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اچانک لیہ پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان ضلع لیہ کے علاقہ فتح پور پہنچے، جہاں انہوں نے مولانا ربنواز فاروقی مرحوم کے بیٹوں مولانا مفتی منیر احمد اور دیگر عزیز و اقارب سے تعزیت کی۔ اس موقع پر مولانا صفی الرحمان بھی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ تھے۔ اس دورہ کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں کیں۔


خبر کا کوڈ: 908115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908115/مولانا-فضل-الرحمان-اچانک-ضلع-لیہ-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org