0
Tuesday 5 Jan 2021 00:10

کوئٹہ مظاہرین کی حمایت میں اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ مظاہرین کی حمایت میں اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے خلاف ہونے والے اندونہاک کے واقعہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ آئی ڈی سی کے زیراہتمام کیا گیا جس میں ایم ڈبلیو ایم اور سوشل ایکٹوسٹس نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعہ سزا دی جائے اور دہشتگردی کی اصل جڑ پر ہاتھ ڈالا جائیگا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علماء اکابرینِ جن مولانا سید محمد حسین شیرازی، مولانا ظہیر الحسن کربلائی، مولانا ضیغم عباس، علامہ حسنین عباس، مولانا علی شیر انصاری، خواہر گل زہرا رضوی،ابن رضوی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سبط الحسن بخاری نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور کوئٹہ دھرنے کے شرکا کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ گل زہرا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیر داخلہ جلد از جلد داعش کے خلاف اپنی حکمت عملی سے قوم کو واضح کریں۔ رمضان مینگل کو فوراً بھانسی دی جائے، مولانا عبدالعزیز جو پاکستان میں داعش کا اعلانیہ حامی ہے اس کو فی الفور بھانسی دی جائے۔ آج کا احتجاج علامتی تھا آئندہ کا لائحہ عمل تمام تر تنظیموں سے مشاورت اور قائدین کی ہدایت پر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 908117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش