QR CodeQR Code

پشاور، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہید سلیمانی کی برسی پر تعزیتی ریفرنس

5 Jan 2021 00:24

علامہ وحید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے امت مسلمہ کی سرفرازی اور سربلندی سمیت اسکے دفاع کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ امت مسلمہ کے ہیرو تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور انکے دیگر رفقاء کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ علامہ سید وحید عباس کاظمی نے خصوصی طور پر شرکت اور خطاب کیا۔ علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم ضلع پشاور کے سیکرٹری جنرل علامہ سید ذکی الحسن، ضلعی کابینہ کے دیگر اراکین اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی جلال حسین طوری بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر علامہ وحید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے امت مسلمہ کی سرفرازی اور سربلندی سمیت اسکے دفاع کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ امت مسلمہ کے ہیرو تھے۔


خبر کا کوڈ: 908118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908118/پشاور-ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-شہید-سلیمانی-کی-برسی-پر-تعزیتی-ریفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org