QR CodeQR Code

مچھ میں بیگناہ مزدروں کی شہادت حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے، علامہ حمید امامی

5 Jan 2021 00:41

اپنے ایک مذمتی بیان میں ایس یو سی خیبر پختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کہاں ہے۔؟ کیا انکو بھی اس دلخراش واقعہ کا پتہ نہیں۔؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ مزدوروں کے قاتلوں کو بلاتاخیر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی نے سانحہ مچھ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مچھ میں مظلوم ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے گیارہ شیعہ مسلمانوں کی شہادت حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور ساتھ میں حکمران اور ریاست مدینہ کے دعویداروں کی بھی مذمت کرتے ہیں کہ وہ اپنی کرسی بچانے میں دن رات لگے ہوئے ہیں اور عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کہاں ہے۔؟ کیا انکو بھی اس دلخراش واقعہ کا پتہ نہیں۔؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ مزدوروں کے قاتلوں کو بلاتاخیر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 908121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908121/مچھ-میں-بیگناہ-مزدروں-کی-شہادت-حکومت-کیلئے-لمحہ-فکریہ-ہے-علامہ-حمید-امامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org