QR CodeQR Code

کرک مندر واقعہ، پی پی کیجانب سے معاملہ اسمبلی میں اٹھانا خوش آئند ہے، رادیش سنگھ

5 Jan 2021 21:21

ایک بیان میں چئیرمین مینارٹی رائٹس فورم پاکستان کا کہنا تھا کہ کرک میں سمادھی کو نذر آتش اور بلڈنگ کو مسمار کرنا، یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چئیرمین مینارٹی رائٹس فورم پاکستان رادیش سنگھ ٹونی نے کہا ہے کہ کرک میں سمادھی کو نذر آتش اور بلڈنگ کو مسمار کرنا، یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر حقوق کی بات ہو یا انسانیت سوز مظالم کی، تو ہمیشہ کی طرح اب کی مرتبہ بھی پاکستان پیپلزپارٹی ہی بازی لے گئی ہے۔ کسی انسان یا کسی کے مذہب کی اہمیت کیا ہوتی ہے پیپلز پارٹی نے اپنے کام سے ثابت کیا ہے، سانحہ کرک پر صوبائی میں ایک ھندو، ایک سکھ اور کیلاش کمیونٹی کے نمائندے ہونے کے باوجود پیپلزپارٹی کی طرف سے تحریک التواء کا جمع کرانا خوش آئند اقدام ہے، انہوں نے کہا احمد کنڈی نے اقلیتوں کی آواز بننے کا سوچا، خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں تمام ممبران کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 908122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908122/کرک-مندر-واقعہ-پی-کیجانب-سے-معاملہ-اسمبلی-میں-اٹھانا-خوش-ا-ئند-ہے-رادیش-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org