0
Tuesday 5 Jan 2021 07:19

کوئٹہ، شیعہ ہزارہ برادری کا وزیر داخلہ کی یقین دہانیوں پر دھرنا ختم کرنے سے انکار

کوئٹہ، شیعہ ہزارہ برادری کا وزیر داخلہ کی یقین دہانیوں پر دھرنا ختم کرنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور سانحہ مچھ کے لواحقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات اس لحاظ سے ناکام ہو گئے ہیں کہ شیعہ ہزارہ قبائیل نے وزیر داخلہ کی یقین دہانیوں پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ احتجاجی دھرنے میں موجود مظاہرین نے واضح طور پر کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے آنے تک دھرنا جاری رکھا جائے گا۔ سانحہ مچھ میں شہید ہونے والے افراد کی میتوں کو گزشتہ روز سے سڑک پہ رکھ کر لواحقین اور ہزارہ قبائیل کے افراد احتجاج کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی آمد پر ہزار قبائیل کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان شرکا سے بات چیت کے لیے خود آئیں۔ احتجاجی مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے اور جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کی تدفین سے بھی انکار کردیا ہے۔

ہزارہ قبائیل کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے علاہ کسی دوسرے سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سانحہ مچھ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین اور دھرنا دینے والے احتجاجی مظاہرین سے بات چیت کے لیے کوئٹہ پہنچے ہیں۔ کوئٹہ آمد کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سانحہ مچھ ظلم و زیادتی ہے اور اس ساںحے پر شرمندہ ہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مظاہرین کو بتایا کہ وزیراعظم نے پیغام دیا ہے کہ کسی بھی صورت میں سانحہ مچھ کے مجرمان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس موقع پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 25 لاکھ روپے کی امداد کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے دس لاکھ روپے اور بلوچستان حکومت کی جانب سے 15 لاکھ روپے متاثرہ خاندانوں کو فی کس ادا کیے جائیں گے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے ہمراہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کوئٹہ پہنچنے کے بعد ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ بلوچستان کے اعلیٰ حکام نے سانحہ مچھ کے حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 908135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش