0
Tuesday 5 Jan 2021 08:08

ریاستی اداروں کو آزادانہ کام کی اجازت دی جاتی ہے تو قوم کیسے منفعت پاتی ہے، خان کی نیب کو شاباش

ریاستی اداروں کو آزادانہ کام کی اجازت دی جاتی ہے تو قوم کیسے منفعت پاتی ہے، خان کی نیب کو شاباش
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ جب ریاستی اداروں کو سیاسی مداخلت کے بغیر آزادانہ کام کی اجازت دی جاتی ہے تو قوم کیسے منفعت پاتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نیب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ درج ذیل حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ جب ریاستی اداروں کو سیاسی مداخلت کے بغیر آزادانہ کام کرنے کی اجازت دی جاتی ہے تو قوم کیسے منفعت پاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوان حکمرانوں کا یہ 10سالہ دورِ تاریک تھا، جہاں پنجاب میں بدعنوان حکمرانوں کے 10سالہ دور میں ملنے والے محض 3 ارب کے مقابلے میں محکمہ انسدادِ بدعنوانی (اینٹی کرپشن) نے27 ماہ میں 206 ارب روپے وصول (ریکور) کیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے دس برس (2008ء تا 2018ء) کے 104 ارب روپے کے مقابلے میں 2019ء اور 2020ء میں نیب نے کرپٹ افراد سے مجموعی طور پر 389 ارب روپے کی وصولیاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی آزادی کے نتیجے میں یہ نظامِ احتساب کی فعالیت کے واضح آثار ہیں۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ انسداد کرپشن کے ادارے نے 2018ء سے 2020ء تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 908139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش