0
Tuesday 5 Jan 2021 08:12

اسلام آباد میں ڈاکو راج، چند گھنٹوں کے دوران ڈکیتی کی دو وارداتیں

اسلام آباد میں ڈاکو راج، چند گھنٹوں کے دوران ڈکیتی کی دو وارداتیں
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چند گھنٹوں کے دوران ڈکیتی کی دو وارداتیں ہوئی ہیں۔ پولیس نے رپورٹ درج ہونے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر اقتدار کے سیکٹر ایف ایٹ ٹو میں مسلح ملزمان ایک تاجر کے گھر میں داخل ہو ئے اور تھوڑی ہی دیر میں آٹھ لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر تھانہ مارگلہ کی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور اس نے اس حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے۔

اسی طرح سیکٹر ایف الیون فور میں مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر لوٹ مار کی۔ ذرائع کے مطابق علاقہ پولیس کو بروقت ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر گھر کا محاصرہ بھی کرلیا لیکن مسلح ملزمان پولیس محاصرے ہی کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تین ڈاکوؤں نے نقدی لوٹی اور اس کے بعد فرار ہوئے ہیں۔ تھانہ شالیمار پولیس نے اس حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 908140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش