0
Tuesday 5 Jan 2021 10:36

سینیٹر سراج الحق کی بلوچستان میں ہزارہ کان کنوں کے قتل کی مذمت

سینیٹر سراج الحق کی بلوچستان میں ہزارہ کان کنوں کے قتل کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر لائی جانے والی حکومت ناکام ہو چکی ہے اور اب حکمران فرار ہونے کےلیے موقع کی تلاش میں ہیں۔ منصورہ لاہور میں مجلس شوری کے اجلاس بعد سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک مہنگائی اور بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے، اسلام آباد میں اسامہ نامی نوجوان کو اور بلوچستان میں 11 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار بیرون ملک جارہے ہیں جب کہ حکومت صرف اپوزیشن کے خلاف بیان بازی کر رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نیب کو سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، شوگر مافیا کے خلاف کمیشن رپورٹ پر عمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے خود اعتراف کیا ہے کہ ان کی تیاری نہیں تھی، انہوں نے 90 دن مانگے تھے جب کہ 900 دنوں میں صرف چیف سیکرٹریز اور آئی جی تبدیل کیے گئے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ 31 جنوری کو سرگودھا میں جلسہ کریں گے اور 5 فروری کو کشمیر یوں سے یکجہتی کے لیے ملین مارچ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 908156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش