0
Tuesday 5 Jan 2021 12:27

دنیا کشمیر میں انسانیت کیخلاف بھارتی جرائم پرخاموشی توڑے، شبلی فراز

دنیا کشمیر میں انسانیت کیخلاف بھارتی جرائم پرخاموشی توڑے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم پر خاموشی توڑے۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حق خودارادیت بنیادی پیدائشی اور عالمی قانونی حق ہے، حق خودارادیت انسانی عظمت و وقار کے تقاضوں کا لازمی جز ہے۔ انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کی نفی آزادی، قدروں اور اُصولوں کا انکار ہے، کشمیری حریت پسندوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کوئی جبر و ظلم اس جائز، بنیادی جمہوری حق کی جدوجہد سے کشمیریوں کو نہ ہٹا سکا، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے حق خودارادیت دینے کی قرارداد پر تاحال عمل نہیں ہوا۔ انہون نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 908196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش