QR CodeQR Code

ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سانحہ مچھ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ 

5 Jan 2021 14:49

رہنمائوں نے سانحہ مچھ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد کوئٹہ دھرنے پر بیٹھے شہدا کے لواحقین کے مطالبات منظور کیے جائیں، اگر حکومت نے ہزارہ برادری کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو بروز جمعہ سخی سرور کے غیور مومنین بین الصوبائی شاہرہ مین کوئٹہ روڈ کو بلاک کر دیں گے۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازیخان سخی سرور یونٹ کے زیراہتمام مرکزی امام بارگاہ حیدریہ کے سامنے سانحہ مچھ کے خلاف اور کوئٹہ کے مومنین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے سانحہ مچھ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد کوئٹہ دھرنے پر بیٹھے شہدا کے لواحقین کے مطالبات منظور کیے جائیں، اگر حکومت نے ہزارہ برادری کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو بروز جمعہ سخی سرور کے غیور مومنین بین الصوبائی شاہرہ مین کوئٹہ روڈ کو بلاک کر دیں گے اور اس وقت تک روڈ بند رہے گا جب تک شہدا کے ورثا کے مطالبات تسلیم نہیں ہو جاتے۔ مظاہرین نے دہشت گردی اور حکومتی بے حسی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ 


خبر کا کوڈ: 908237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908237/ڈیرہ-غازیخان-ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-سانحہ-مچھ-کیخلاف-احتجاجی-مظاہرہ-مطالبات-تسلیم-کرنے-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org