QR CodeQR Code

کراچی، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

5 Jan 2021 15:01

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم دانش عرف درانی کے ساتھیوں میں بلال، رحمان ڈاڈا اور عامر موٹا شامل ہیں، ملزم نے ساتھیوں سے مل کر مختلف علاقوں میں وارداتیں کی ہیں اور اعتراف کیا وہ پرانا گولیمار کی دکان سے ماہانا بھتہ لیتا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پرانا گولیمار سے انتہائی مطلوب منشیات فروش دانش عرف درانی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس کی انٹیلی جنس معلومات پر مشترکہ کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران پرانا گولیمار سے انتہائی مطلوب منشیات فروش دانش عرف درانی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ منشیات فروشی کے علاوہ تقریباً 400 سے زائد وارداتیں کیں۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم کے ساتھیوں میں بلال، رحمان ڈاڈا اور عامر موٹا شامل ہیں، ملزم نے ساتھیوں سے مل کر مختلف علاقوں میں وارداتیں کی ہیں اور اعتراف کیا وہ پرانا گولیمار کی دکان سے ماہانا بھتہ لیتا رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نوید عرف کپی کے کہنے پر ملزم 4 سے زائد مخالفین کو قتل کرچکا ہے، ملزم کے دوسرے ساتھیوں کی بھی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے، تاہم ملزم کو بمعہ اسلحہ سمیت قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 908242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908242/کراچی-رینجرز-اور-پولیس-کی-مشترکہ-کارروائی-انتہائی-مطلوب-منشیات-فروش-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org