QR CodeQR Code

ڈیرہ غازیخان، سانحہ مچھ کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا کمشنر آفس کے سامنے احتجاج، حکومت کے خلاف نعرے بازی 

5 Jan 2021 15:25

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بے حسی شیعہ قوم کو دیوار کے ساتھ نہیں لگا سکتی، ہم قصور محب اہلیبیت اور محب الوطن ہونا ہے۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے مظاہرین کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ملک بھرمیں ایک نئے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام مچھ میں ہزارہ برادری کے قتل کیے جانے والے بے گناہ افراد کے بعد حکومتی ہٹ دھرمی اور کوئٹہ میں جاری لواحقین کے دھرنے کی حمایت میں کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرد و زن اور بچے بھی شریک تھے، مظاہرے کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل سید انعام حیدر کاظمی، سید اظہر حسین کاظمی نے کی۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی اور ہزارہ برادری کے خلاف مسلسل کاروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر آفس میں آمدورفت بلاک کردی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بے حسی شیعہ قوم کو دیوار کے ساتھ نہیں لگا سکتی، ہم قصور محب اہلیبیت اور محب الوطن ہونا ہے۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے مظاہرین کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ملک بھر میں ایک نئے احتجاج کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 908247

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908247/ڈیرہ-غازیخان-سانحہ-مچھ-کیخلاف-ایم-ڈبلیو-کا-کمشنر-آفس-کے-سامنے-احتجاج-حکومت-خلاف-نعرے-بازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org