0
Tuesday 5 Jan 2021 19:28

برف باری کا تیسرا دن، وادی کشمیر میں معمولات زندگی مفلوج

برف باری کا تیسرا دن، وادی کشمیر میں معمولات زندگی مفلوج
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ منگل کو مسلسل تیسرے دن بھی جاری رہا جس کے نتیجے اس کا بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطے بدستور منقطع ہیں۔ سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر برف باری اور کم روشنی کے سبب فضائی ٹریفک مسلسل تیسرے دن بھی معطل رہا۔ وادی کشمیر کو زمینی راستے سے بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی آوا جاہی بھی گذشتہ تین دنوں سے معطل ہے۔ اطلاعات کے مطابق وادی کے اطراف و اکناف میں شاہراوں اور رابطہ سڑکوں پر بھاری برف جمع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں 8 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 29.8 سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وادی کے طول و عرض میں صبح سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران مزید برفباری کا امکان ہے تاہم 6 جنوری سے موسم میں بہتری کی توقع ہے۔ اطلاعات میں مزید بتایا جارہا ہے کہ وادی بھر میں تازہ اور شدید برفباری سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اکثر علاقوں میں ٹریفک بند اور بجلی غائب ہے۔
خبر کا کوڈ : 908250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش