0
Tuesday 5 Jan 2021 18:59

بھارت میں دوسرے دن بھی کورونا وائرس کے تقریباً 16 ہزار نئے کیسز

بھارت میں دوسرے دن بھی کورونا وائرس کے تقریباً 16 ہزار نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں دوسرے دن بھی کورونا وائرس کے تقریباََ 16 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وہیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ایکٹو کیسز کی شرح سوا دو فیصد سے کم ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت برائے صحت کی جانب سے منگل کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16375 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ پیر کو نئے کیسز کی تعداد 16504 تھی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29091 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 99.75 لاکھ اور شفایابی کی شرح 96.32 فیصد ہوگئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 12917 کم ہوکر 2.31 لاکھ ہوگئی اور ان کی شرح 2.23 فیصد رہ گئی۔ اسی دوران 201 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 149850 ہوگئی ہے اور شرح اموات اب بھی 1.45 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 10362 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے ایکٹو کیسز میں 5516 کی کمی آئی ہے۔ ریاست میں اب ایکٹو کیسز 49955 رہ گئے ہیں اور کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 18.47 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ مزید 29 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 49695 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 908252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش