QR CodeQR Code

عراق، صوبہ صلاح الدین میں 2 امریکی فوجی قافلے بم دھماکوں کا شکار

5 Jan 2021 16:13

گذشتہ شب سے تاحال عراقی صوبے صلاح الدین میں 2 امریکی فوجی قافلے سڑک کنارے نصب بموں کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ رات کے حملے کی ذمہ داری "قاصم الجبارین" نامی مزاحمتی گروپ نے قبل کر لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں قابض امریکی فوج کے 2 قافلے بم دھماکوں کا شکار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کا پہلا لاجسٹک قافلہ رات گئے صوبہ صلاح کے علاقے دجیل میں سڑک کنارے نصب بم کا شکار ہوا ہے جس کی ذمہ داری قاصم الجبارین نامی مزاحمتی گروہ نے قبل کر لی ہے۔ عراقی نیوز چینل السومریہ کے مطابق یہ دھماکا بغداد سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر سامراء ہائی وے پر وقوع پذیر ہوا ہے تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ صلاح الدین میں آج قبل از ظہر ایک اور امریکی فوجی قافلے کو بھی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔


خبر کا کوڈ: 908255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908255/عراق-صوبہ-صلاح-الدین-میں-2-امریکی-فوجی-قافلے-بم-دھماکوں-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org