QR CodeQR Code

وائٹ ہاؤس ڈیموکریٹس کے ہاتھ لگے گا اور نہ ہی شکست قبول ہے، ٹرمپ

5 Jan 2021 16:47

ریاست جارجیا میں ایک انتخاباتی مہم سے خطاب میں تازہ صدارتی انتخابات میں شکست سے دوچار ہونیوالے موجودہ امریکی صدر نے شکست قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر سینیٹ اور وائٹ ہاؤس ڈیموکریٹس کے ہاتھ لگ گیا تو ہم اپنی پوری قوت کیساتھ انکا مقابلہ کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں تازہ صدارتی انتخابات میں شکست سے دوچار ہونے والے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسیع دھاندلی پر مبنی اپنے دعوے کو ایک مرتبہ پھر دہراتے ہوئے شکست قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے ریاست جارجیا میں منعقد ہونے والی ریپلبکن پارٹی کی ایک انتخاباتی مہم کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤں ڈیموکریٹس کے ہاتھ نہیں لگے گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ ہم جارجیا میں شکست سے دوچار ہوئے ہوں جبکہ ہم منعقد ہونے والے دونوں انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر کے دوران اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کو بدلنے کے لئے کی جانے والی کوششیں جاری رکھی جائیں گی، کہا کہ جو بائیڈن امریکی صدر کے عنوان سے کبھی وائٹ ہاؤس میں داخل نہیں ہو گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں شکست قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر سینیٹ اور وائٹ ہاؤس ڈیموکریٹس کے ہاتھ لگ گیا، البتہ یہ وائٹ ہاؤس ان کے ہاتھ کبھی نہیں لگے گا، تو ہم اپنی پوری قوت کے ساتھ ان کا مقابلہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 908261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908261/وائٹ-ہاو-س-ڈیموکریٹس-کے-ہاتھ-لگے-گا-اور-نہ-ہی-شکست-قبول-ہے-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org