0
Tuesday 5 Jan 2021 17:12

سپریم کورٹ کے پاس سندھ کے پیسے ہیں، اگر ملے تو کراچی پر خرچ کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

سپریم کورٹ کے پاس سندھ کے پیسے ہیں، اگر ملے تو کراچی پر خرچ کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پاس سندھ کے پیسے ہیں، یہ پیسے ملیں تو 60 فیصد کراچی پر خرچ کریں گے، تجاوزات ہٹانا سندھ حکومت نہیں بلکہ ڈی ایم سیز کا کام ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وفاق کے نمائندے سندھ کے دشمن ہیں یہ لوگ سندھ حکومت کی برائی کرنے کیلئے میٹنگ بلاتے ہیں، مہنگائی کے طوفان سے کیسے جان چھڑانی ہے اس پر کوئی بات نہیں ہوتی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی جانب سے یہ کہا گیا کہ شاہراہ فیصل پر بہت کھڈے ہیں پتہ نہیں یہ کونسی شاہراہ پر گئے تھے؟،سپریم کورٹ کے پاس سندھ کے پیسے ہیں ، پیسے ملیں تو 60 فیصد کراچی پر خرچ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پی پی دور میں 1.75 روپے پٹرول پر بڑھے تھے تو کہا گیا کہ طوفان برپا کردیا، یہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کی پلاننگ کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تجاوزات ہٹانا سندھ حکومت کا نہیں بلکہ ڈی ایم سیز کا کام ہے، انکروچمنٹ ڈی ایم سیز والے خود ہیں اور ہٹانا بھی انھیں چاہیئے، سندھ حکومت نے پچھلےسال سے 16 فیصد زائد ٹیکس جمع کیا جبکہ وفاقی حکومت نے ہدف سے 5 فیصد سے بھی کم ٹیکس جمع کیا، وفاق سے سندھ کو 63 ارب روپے کم ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیبرہوڈ امپروومنٹ پراجیکٹ میں ککری گراؤنڈ کو بھی شامل کیا ہے، پچھلے 3،2 ماہ میں جو پیسہ اس پر خرچ ہوا اس کا پورٹ فولیو بنائیں گے، ابراہیم حیدری، عمر کالونی کے روڈ بھی نیبرہوڈ پراجیکٹ میں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ دسمبر تک مہران ہائی وے مکمل کرنے کی کوشش کریں گے، مہران ہائی وے کیلئے پیسے منظور کرکے دیئے تاکہ اسی سال مکمل ہو، سڑکوں کی مرمت کیلئے 5 کروڑ روپے دیئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 908270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش