?>?> بلوچستان داعش دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، علامہ صادق جعفری - اسلام ٹائمز
0
Tuesday 5 Jan 2021 18:19

بلوچستان داعش دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، علامہ صادق جعفری

بلوچستان داعش دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، علامہ صادق جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے کہا ہے کہ شیعہ ہزارہ برادری کے غم میں ہر محب وطن شامل ہے، مچھ دہشتگردی سفاک قاتلوں کی فوری گرفتاری اور سر عام پھانسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی پر منعقدہ احتجاجی دھرنے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ بلوچستان داعش دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، بلوچستان میں حکومت و ریاستی ادارے عوامی تحفظ میں ناکام ہوگئے ہیں، بلوچستان کا امن بھرپور فوجی آپریشن کے بغیر ناگزیر ہے۔
خبر کا کوڈ : 908282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش