QR CodeQR Code

بلوچستان داعش دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، علامہ صادق جعفری

5 Jan 2021 18:19

کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی پر منعقدہ احتجاجی دھرنے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت و ریاستی ادارے عوامی تحفظ میں ناکام ہوگئے ہیں، بلوچستان کا امن بھرپور فوجی آپریشن کے بغیر ناگزیر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے کہا ہے کہ شیعہ ہزارہ برادری کے غم میں ہر محب وطن شامل ہے، مچھ دہشتگردی سفاک قاتلوں کی فوری گرفتاری اور سر عام پھانسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی پر منعقدہ احتجاجی دھرنے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ بلوچستان داعش دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، بلوچستان میں حکومت و ریاستی ادارے عوامی تحفظ میں ناکام ہوگئے ہیں، بلوچستان کا امن بھرپور فوجی آپریشن کے بغیر ناگزیر ہے۔


خبر کا کوڈ: 908282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908282/بلوچستان-داعش-دہشتگردوں-کی-آماجگاہ-بن-چکا-ہے-علامہ-صادق-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org