0
Tuesday 5 Jan 2021 18:34

آئی ایس او کا سانحہ مچھ کے متاثرین کو انصاف ملنے تک دھرنے جاری رکھنے کا اعلان

آئی ایس او کا سانحہ مچھ کے متاثرین کو انصاف ملنے تک دھرنے جاری رکھنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے سانحہ مچھ کے متاثرین کو انصاف ملنے تک ملک گیر احتجاجی دھرنے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں ہونیوالے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں مرکزی صدر عارف حسین کا کہنا تھا کہ جب تک شہداء کے ورثاء کے مطالبات کو منظور نہیں کیا جاتا مُلک کے اہم شہروں میں ہونیوالے دھرنوں کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا اگر آج شام تک مطالبات کو منظور نہ کیا گیا تو دھرنوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملک کے ہر شہر میں دھرنا دیا جائے گا اور ہر اہم شاہرا ہ کو بند کر دیا جائے گا۔

عارف الجانی کا کہنا تھا کہ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم امن پسند ہیں لیکن اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے آخر ہر بار شیعہ شناخت کی بنیاد ہمیں قتل کیوں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ریاست ملک میں اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے؟ آئے روز شیعہ نسل کشی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ملت تشیع پاکستان میں تشویش پائی جاتی ہے۔ مرکزی صدر نے آرمی چیف اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبے کو دہرایا کہ بلوچستان بھر میں ملک دشمن عناصر کیخلاف گرینڈ ٹارگٹڈ آپریشن فی الفور شروع کیا جائے اور مظلومینِ کوئٹہ کو انصاف دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 908288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش