0
Tuesday 5 Jan 2021 19:12

جنرل قاسم سلیمانی کی کامیابیوں کا راز اخلاص و للہیت تھا، علامہ افضل حیدری

جنرل قاسم سلیمانی کی کامیابیوں کا راز اخلاص و للہیت تھا، علامہ افضل حیدری
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور مہتمم اعلیٰ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ محافظ مزارات مقدسہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی کامیابیوں کا راز اخلاص و للہیت تھا، وہ ایک مثالی اسلامی جرنیل تھے، جو قرآنی حکم کے مطابق کافروں، مفسدوں اور دہشت گردوں کیلئے شدت و سختی کا پیکر لیکن مظلوموں کیلئے شفقت و مہربانی کا عملی نمونہ تھے، اسلامی تعلیمات و روایات میں ایسے ہی محسن کی یاد منانے کی تاکید کی گئی ہے۔ لاہور میں علماء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کی عبادت، سادگی، عاجزی و انکساری، شجاعت و بصیرت سے اسلام کے ابتدائی دور کے اسلامی سپہ سالاروں کی یاد تازہ ہو جاتی تھی۔ انبیاؑء، اہلبیتؑ اور صحابہ کرام ؓکے مزارات کے دفاع سے وہ ہر سچے مسلمان کے محبوب تھے، جس کا ثبوت ان کی پہلی برسی پر مختلف ممالک میں ہونیوالی تعزیتی تقریبات ہیں، جس میں تمام مسالک کے پیروکاروں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان کے دفاع کیلئے ان کا خون دینے کا عزم ایک بہترین، ہمدرد، وفادار ہمسائے ہونے کا ثبوت ہے۔ وفاق المدارس الشیعہ کے رہنماء نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی وہ نامور شجاع انسان ہیں، جنہوں نے اُس درندہ صفت داعش کو شکست فاش دی، جس کے بارے امام کعبہ سمیت عالّمِ اسلام کے مفتیان نے متفقہ فتوے دیئے تھے۔ علامہ افضل حیدری کا کہنا تھا کہ اس عظیم جرنیل نے اپنی شجاعت و بصیرت سے داعشی سفاکیت سے فقط عراق و شام کے مسلمانوں ہی کو نجات نہیں دی بلکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کی طرف ان کے بڑھتے قدموں کو روک دیا۔
خبر کا کوڈ : 908294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش