0
Tuesday 5 Jan 2021 19:07

ایم کیو ایم ہر بار حکومت کا حصہ رہی مگر کراچی کو حصہ نہ دلا سکی، بلاول بھٹو زرداری

ایم کیو ایم ہر بار حکومت کا حصہ رہی مگر کراچی کو حصہ نہ دلا سکی، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افسوس ہے ایم کیو ایم کے منتخب لوگ ہر بار حکومت کا حصہ رہے مگر کراچی کو حصہ نہ دلا سکے، کراچی کیلئے جب بھی مطالبہ کیا گیا تو ہمارا مذاق اڑایا گیا۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو نے متحدہ قومی موومنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے نمائندے میرے پیدا ہونے سے بھی پہلے یہاں سے منتخب ہوتے رہے ہیں، پیپلز پارٹی تو تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہے مگر انہوں نے اس شہر کیلئے کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی میں پیدا ہوئے، یہی جیتے ہیں اور اسی کو اون کرتے ہیں، ہم اپنے وسائل سے کراچی کیلئے انویسٹمنٹ لانے کی کوشش کررہے ہیں، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت ہم کراچی میں کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایم کیو ایم کس مجبوری کے تحت موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، ایم کیو ایم کے ووٹوں کی وجہ سے حکومت قائم ہے، ایم کیو ایم کے ووٹوں کی وجہ سے گیس کے مسائل سب کے سامنے ہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ باقی سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کریں گے کہ کراچی کے عوام کا سوچیں، کراچی پورے ملک کی معیشت کو چلاتا ہے، کراچی میں پوری طریقے سے پانی نہیں پہنچ پاتا ہے، کراچی میں جہاں پانی پہنچ رہا ہے چاہتے ہیں اس کا صحیح استعمال ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی بھی صوبے کو اس کا حق نہیں دیا جارہا، کراچی میں پورے پاکستان کے عوام آکر رہتی ہے، کراچی کیلئے جب بھی مطالبہ کیا گیا تو ہمارا مذاق اڑایا گیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک نے 10 بلین ڈالرز کا فگر دیا کہ یہ کراچی کی ضرورت ہے، ورلڈ بینک کا مؤقف وفاق کو بتائیں تو کہتے ہیں ہمارے پاس پیسہ نہیں، وفاقی حکومت ہمیں ہمارا حق نہیں دے رہی، نیبرہوڈ امپروومنٹ کا سلسلہ ورلڈ بینک کے قرضے کے تحت ہے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ کورنگی سے ابراہیم حیدری تک کیلئے واٹر سپلائی کا مسئلہ حل ہوا ہے، یہاں کے عوام کیلئے یہ منصوبہ ایک شروعات ہے، ہم کراچی کو ایک اسٹینڈرڈ پر لاسکتے ہیں تاکہ دنیا کا مقابلہ کرسکیں، ہر نیبرہوڈ میں جاکر انفرا اسٹرکچر ہو بہتر بنانا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مردم شماری پر پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے اعتراض کیا ہے، جو حکومت میں ہیں اور انجوائے کررہے ہیں وہ کراچی کے عوام پر دھیان دیں، مردم شماری میں عوام کی نمائندگی صحیح نہیں ہوگی تو مزید کم شیئر ملے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ماہی گیروں کیلئے جزیروں کا مسئلہ سامنے ہے، جزیروں پر جب بھی قبضے کی کوشش کی گئی، پیپلز پارٹی ماہی گیروں کی آواز بنی، ہر فورم پر پیپلز پارٹی ماہی گیروں کا کیس لڑتی رہی ہے، وفاقی حکومت نے جو ناجائز آرڈیننس دیا تھا وہ ختم ہوچکا ہے، وفاقی حکومت کو عوام یا نیشنل اسمبلی میں آنا پڑےگا، پیپلز پارٹی کا جو مؤقف ہے وہی ماہی گیروں کامؤقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عوام کے تحفظات دورنہیں کریں گے تب تک ایک اینٹ بھی نہیں لگانے دیں گے، وفاق نے نوری آباد کے 100 میگاواٹ بجلی گھر کو نیشنل گرڈ میں لینے سے انکار کیا، سندھ حکومت نے اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھا کر 100 میگا واٹ بجلی کراچی کو فراہم کی، میڈیا عوام کو سندھ حکومت کے اقدامات نہیں بتاتا۔
خبر کا کوڈ : 908297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش