0
Tuesday 5 Jan 2021 21:17

آیت اللہ زکزاکی کیطرف سے آیت اللہ مصباح یزدی کے انتقال پر گہرے غم و اندوہ کا اظہار

آیت اللہ زکزاکی کیطرف سے آیت اللہ مصباح یزدی کے انتقال پر گہرے غم و اندوہ کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تبلیغاتی تنظیم "تحریک اسلامی نائیجیریا" کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم الزکزاکی نے معروف ایرانی فلسفی و گرانقدر مجتہد آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کے انتقال پر گہرے غم و اندوہ کا اظہار کیا ہے۔ تحریک اسلامی نائیجیریا کے ایک مرکزی رہنما نے ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کے روز سہ پہر کے وقت شیخ زکزاکی کے چند قریبی رشتہ داروں کے ہمراہ شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں ہونے والی ملاقات میں جب انہیں آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کے انتقال کی خبر دی گئی تو وہ اس حوالے سے شدید متاثر ہوئے اور غم و اندوہ کی حالت میں چلے گئے۔ نام نہ بتانے کی شرط پر تحریک اسلامی نائیجیریا کے مرکزی رہنما نے مزید بتایا کہ آیت اللہ شیخ زکزاکی نے اس موقع پر غم و اندوہ سے بھرے لہجے میں کہا کہ اس ممتاز عالم دین کی رحلت، عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان کے مترادف ہے۔

تحریک اسلامی نائیجیریا کے مرکزی رہنما نے میڈیا کو بتایا کہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے آیت اللہ مصباح یزدی کی عالیقدر علمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نہ صرف ایران، بلکہ پورا عالم اسلام ایک عظیم عالم اور ممتاز فلسفی سے محروم ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بغیر کسی الزام کے اہلیہ سمیت نائیجیرین جیل میں قید ممتاز عالم دین نے تاکید ہے کی کہ آیت اللہ مصباح یزدی نہ صرف اہل تشیع بلکہ اہلسنت کے علمی حلقوں کے درمیان بھی انتہائی معروف تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسے معروف عالم دین تھے جو وحدتِ اسلامی کے لئے کوشاں اور اہل تشیع و اہل تسنن کے درمیان اتحاد کی سخت تاکید کیا کرتے تھے۔ فارس نیوز کی جانب سے آیت اللہ زکزاکی کی تازہ ترین جسمانی صورتحال کے بارے پوچھے گئے سوال پر تحریک اسلامی نائیجیریا کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آیت اللہ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی جسمانی حالت بہتر نہیں جبکہ جیل میں اُنہیں مہیا کی گئی سہولیات بھی انتہائی نامناسب ہیں۔
خبر کا کوڈ : 908322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش