0
Tuesday 5 Jan 2021 22:01

سانحہ مچھ کیخلاف ہنزہ میں آئی ایس او اور انجمن تبلیغ جعفریہ کی احتجاجی ریلی

سانحہ مچھ کیخلاف ہنزہ میں آئی ایس او اور انجمن تبلیغ جعفریہ کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ ضلع ہنزہ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، انجمن تبلیغ جعفریہ ہنزہ کے زیر اہتمام سانحہ مچھ کے خلاف یادگار چوک گنش سے کریم آباد چوک شکنوشل تک ریلی نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی کے علاؤہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ شرکائے ریلی نے بلوچستان حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔ احتجاجی ریلی سے شیخ محمد موسیٰ کریمی، شیخ اسحاق جوادی اور ظفر عباس صدر انجمن تبلیغ جعفریہ ہنزہ نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہزارہ شیعوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ ملک مین جاری دہشت گردی میں ارض پاکستان کے ستر ہزار افراد نے قربانیاں پیش کیں۔

مقررین نے مزید کہا ہزارہ برادری کو ہر وقت شناخت کے بعد قتل کیا جاتا ہے۔ ہزارہ قوم محب وطن قوم ہے، اس طرح بے دردی سے قتل کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔ حکومت بتایئے کہ ان مزدوروں کا کیا گناہ تھا جن کو شناخت کے بعد بے دردی سے ذبح کیا گیا۔ ملک کے سکیورٹی اداروں کی زمہ داری ہے کہ اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کریں، اگر نہیں کرسکتے ہیں تو اہل تشیع کو اجازت دی جائے ہم خود ملک سے دہشت گردی کا قلعہ قمع کرینگے۔ دہشت گرد ملک میں کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھاۓ جا رہے۔ حکومت حیلے بہانوں سے کام نہ لے، انکوائری کمیشن کے نام پر ٹال مٹول نہ کیا جائے بلکہ دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دی دی جائے اور کھلے عام ان درندوں کو پھانسی دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 908327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش